نیویارک / اسلام آباد:
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران امریکہ نے ایک بھارتی کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویزمسترد کردی ،جس پرپاکستان نے بدھ کو مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
وینومادھا ڈونگارا ان 4 بھارتیوں میں سے ایک تھا جنھیں پاکستان نے 2019 ء میں اقوام متحدہ کی 1267 پابندیوں کی فہرست کے تحت نامزد کرنے کی تجویز پیش کی تھی، دیگر تینوں کی شناخت اجوجسٹری ، گوبنڈا پٹنائک اور انگارا اپا جی کے نام سے ہوئی ۔
بیان میں کہا گیا کہ “یہ بھارتی تحریک طالبان ، جماعت الاحرار اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو مالی ، تکنیکی اور مادی مدد فراہم کرکے پاکستان میں دہشت گردی کی مالی اعانت ، سرپرستی اور تنظیم کر رہے تھے۔”دفترخارجہ نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا کہ ڈونگارا کے نام پر اعتراض کیا گیا تھا لیکن امید ہے دیگر3 شہریوں کے معاملے پر یو این ایس سی 1267 پابندیوں کی کمیٹی معروضی اور شفاف انداز میں غور کرے گی۔
وینومادھا ڈونگارا ان 4بھارتی شہریوں میں سے ایک تھا جنھیں پاکستان نے 2019 ء میں اقوام متحدہ کی 1267 پابندیوں کی فہرست کے تحت نامزد کرنے کی تجویز پیش کی تھی دیگر تینوں کی شناخت اجوجسٹری ، گوبنڈا پٹنائک اور انگارا اپا جی کے نام سے ہوئی۔ایف او نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا کہ ڈونگارا کے نام پر اعتراض کیا گیا، لیکن امید ہے دیگر 3 شہریوں کی درخواست پر یو این ایس سی 1267 پابندیوں کی کمیٹی معروضی اور شفاف انداز میں غور کرے گی۔
پاکستان نے 4 بھارتیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کیلیے اقوام متحدہ کو درخواست دیدی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے ہم پرامید ہیں دیگر تینوں نام اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل کئے جائیں گے۔پاکستان نے سعودی عرب پرحوثی باغیوں کے میزائل، ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان میزائل حملوں کو کامیابی سے روکنے پرسراہتا ہے،سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اسے خطرے کی صورت میں پاکستان ساتھ کھڑاہے۔