پی پی اور ن لیگ نے جعلی اسناد پر پائلٹ بھرتی کیے، شہباز گل

4

اسلام آباد: 

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہر محکمے میں کرپشن اور گندگی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے ہر محکمے میں کرپشن اور گندگی ہے اور وزیراعظم عمران خان کوایک ایک چیز ٹھیک کرنا پڑ رہی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اپنے ادوار میں جعلی اسناد پر پائلٹ بھرتی کیے، یہ شرف بھی اللہ نےعمران خان کو دیا کہ ایسے 262 پائلٹس پکڑے اور انہیں سزائیں دے، پھر کہتے ہیں کہ کہاں ہے نیا پاکستان۔